پشاور( جنگ نیوز)اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم جمہوری تاریخ کا سنگ میل ہے، انہوں نے کہا کہ 19اپریل کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور پختہ عزم کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اُن کے حقوق، اختیارات اور خیبر پختونخوا کو شناخت ملی، جو تاریخی پیشرفت ہے۔