• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے اندر مقبوضہ علاقوں کا نیا نقشہ جاری کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے پہلی بار لبنان کے اندر اپنی اپنے مقبوضہ علاقوں کا نیا نقشہ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک نازک جنگ بندی کے نفاذ کے چند ہی روز بعد جنوبی لبنان میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے حکومت کی جانب سے اس تنازع سے نمٹنے کے طریقے پر عوامی عدم اطمینان کو نمایاں کر رہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے اندر اپنے زیر قبضہ علاقوں کا نیا نقشہ جاری کردیا ہے ، یہ اقدام حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت لبنان کے درجنوں دیہات (جو اسرائیلی جبری نقل مکانی کی وجہ سے خالی ہو چکے تھے) اب اسرائیل کے قبضے میں آ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید