• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 کلو چاندی فراڈ، کسٹم کے چھ اعلیٰ افسران ملازمت سے معطل، فوجداری تحقیقات شروع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)پاکستان کسٹم نے 400کلوگرام چاندی کے فراڈ میں ملوث کسٹم کے گریڈ20کےافسر، گریڈ 18کے ڈپٹی کلکٹر ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ کلکٹر اور گریڈ 16کے تین افسران کو معطل کر دیا ہے، قبل ازیں گریڈ 16کے دو افسران کو گرفتار کر کےتحقیقات شروع کی گئی تھیں جس کے بعد مزید شوائد حاصل ہوئے اورکسٹم کے مزید افسران اور اہلکاروں کی براہِ راست مداخلت، غفلت اور نااہلی کی نشاندہی ہوئی اور ان کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق معطل ہونیوالے افسران میں ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس پشاور میں تعینات گریڈ بیس کے افسر ڈائر یکٹر ڈاکٹرکرم الہی ، گریڈ 18کے افسر ڈپٹی کلکٹر، کلکٹر یٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ حماد احمد، گریڈ 17کے افسر اسسٹنٹ کلکٹر،کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ ،محمد یوسف، گریڈ 16کے پریونیٹو آفیسرسمیع اللہ ولد عبدالولی ، عارف علی جمانی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید