• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) نےمبینہ طور پرغیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سید جہانزیب شاہ کو حراست میں لیا گیا اورملزم کے قبضے سے ایک ارب 45 کروڈ ایرانی ریال برآمد کیے گئے،ملزم کے موبائل فونز کے تجزیے سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے ٹھوس شواہد سامنے آئے،ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا،ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 29/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید