• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار ماموں اور بھانجے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بھانجا 7 سالہ سعد ولد وقاص خان شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، سعد کے اہل خانہ کے مطابق سعد ماموں کے ساتھ اپنے گھر فیوچر موڑ سے داود چورنگی کی جانب جارہا تھا کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ٹریلر نے گڑھے کو دیکھ کر اچانک ٹریک تبدیل کیا جس سے موٹر سائیکل سوار مامون بھانجا زد میں آ گئے، واقعہ کے بعد پولیس نے ڈرائیور خالد عزیز کو حراست میں لے کر ٹریلر تھانے منتقل کردیا،منگھوپیر کے علاقے مائی گاڑی کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے 15 سالہ ناظم ولد ارشاد جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ ٹرک کا ہیلپر تھا ، ڈرائیور ٹرک ریورس کررہا تھا کہ ناظم پچھلے ٹائروں کے نیچے آگیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اور ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے، کلفٹن بلاک 4بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ عبداللہ ولد محمود شاہ جاں بحق ہو گیا ، لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 مسافر زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گی، زخمیوں کی شناخت 21سالہ فیروزہ دختر عبداللہ ، 40سالہ حمیدہ زوجہ اعجاز ، 45سالہ گل بانو زوجہ خان محمد ، 40 سالہ اکبری زوجہ نذیر اور 25سالہ پیر محمد ولد مظہر کے ناموں سے کی گئی ، پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، علاوہ ازیں خدا کی بستی میمن سوسائٹی کے قریب سےچند روز پرانی لاش ملی ، متوفی کی فوری شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید