• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر خان کا وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ، شیخ الجامعہ سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورتر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ،ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد،سٹی کونسلر تیمور احمد کے ہمراہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ کرکے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری سے ملاقات اور جامعہ کو درپیش سنگین مالی و انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ، منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور وزیر تعلیم جامعہ اردو کے سنگین مسائل کے حل کیلئے سنجید ہ اقدامات کریں، جماعت اسلامی جامعہ اردو کے مسائل کے حل اور قومی درسگاہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ نمائندوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے باعث بیل آؤٹ پیکیج تاحال التواء کا شکار ہے،جس سے جامعہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، جامعہ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، ترقیاتی بجٹ نہ ہونے کے باعث پرانی عمارتیں تباہ حالی کا شکار ہیں جبکہ جامعہ کے گراؤنڈ کی بد حالی اور اندرونی و بیرونی سڑکوں کی کارپیٹنگ نہ ہونے کے مسائل کا بھی سامنا ہے، منعم ظفر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جامعہ اردو کے مسائل کے حل اور قومی درسگاہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید