• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس افسر جاں ابحق جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سندھ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹرابرار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق مقتول اے ایس آئی منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا جس کا اپنے رشتے داروں سے کسی تنازع پر جھگڑا ہوا تھا ، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن نے بتایا کہ مقتول کا قریبی رشتے داروں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا ، فائرنگ کرنے والے ملزمان منگھوپیر کے رہائشی جو فرار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید