کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ واراوربھتہ خورگروہ کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو کا ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کردیا گیا ، ملزم وصی اللہ لاکھو پولیس کو60سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب، شہر کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے، بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات درج ہیں، ریڈ وارنٹ نوٹس جاری ہونے کی تصدیق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی جانب سے کی گئی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق وصی اللہ لاکھوشہرکا سب سے بڑا بھتہ خورتصورکیا جا رہا ہے،2013 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک سے فرارہوگیا تھا، بیرون ملک رہتے ہوئے اس نے گروہ کو منظم کیا اور گروہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں بھی بھتہ خوری جاری ہے، ماضی میں گرفتار گروہ کے کئی کارند وں نے وصی اللہ لاکھو کو رقوم بیرون ملک بھجوانے کا انکشاف بھی کیا،اس وقت وصی اللہ لاکھو اورصمد کاٹھیاواڑی شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ،محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت کے ذریعے انٹرپول سے رجوع کیا گیا تھا ،بین الاقوامی سیکیورٹی اداروں کو بھی ریڈ وارنٹ سے آگاہ کر دیا گیا اور ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنانے کیلئے تصاویر بھی جاری کی گئی ہے۔