• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی سو کوارٹر زسیکٹر 50/C میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم محمد لائق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک پستول 30 بور ، 2 موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کرلی ،سچل پولیس نے رند چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے میں ملزم شاہد محمد ولد راز محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی ، ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غازی گوٹھ اور اسکیم 33 میں درجنوں وارداتوں کا انکشافات کیا، گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 غوثیہ مسجد کے قریب مبینہ مقابلے میں آصف ولد عبدالکریم کو گرفتار کرکے ایک پستولگ ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، فرئیر پولیس نے کینٹ ریلوے کالونی اسپتال کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی آصف عرف یاسر ولد نذیر حسین ، دوسرے ملزم محمد ساحل ولد محمد کامل کو گرفتار کرکے دو پستولیں ، 4 موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید