کراچی (اسٹاف رپورٹر )تیموریہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 29 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث کمپنی کے ملازم مدعی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کے مطابق 20 اپریل کو تھانہ تیموریہ کی حدود میں مدعی کی جانب سے تقریباً 2908450 روپے نقدی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان تمیم اظہر ولد اظہر اقبال، عبدالمنان ولد محمد طاہر اور محمد وقاص ولد رانا عبدالحق کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 21 لاکھ روپے نقد، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود مدعی کمپنی کا ملازم تمیم اظہر ہے، عبدالمنان ایک جنرل اسٹور پر ملازم جبکہ وقاص اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔