• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولی نظام آسان بنایا جا رہا ہے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مقامی کونسل کی سطح پر جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن اور آسان بنایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ بدعنوانی کے خاتمے میں بھی نمایاں مدد ملے گی، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں بورڈ آف ریونیو، محکمہ بلدیات اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سندھ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد، سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو سید خالد حیدر شاہ، ممبر بورڈ آف ریونیو نظیر احمد قریشی اور دیگر نے شرکت کی، صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے موجودہ نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے بورڈ آف ریونیو کے آن لائن نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے جس سے جائیداد کی منتقلی کا عمل تیز، آسان اور شفاف ہو جائے گا، اسٹامپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی براہ راست وصولی سے مقامی کونسلز مالی طور پر مضبوط ہوں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید