کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس افرادی قوت، وسائل کی کمی کے باوجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہےشہری ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تحمل ،صبر اور تہذیب کا مظاہرہ کریںآج سے ریڑھی بانوں اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاجائے گاجس کے بعد سڑکوں پر ڈبل پارکنگ کے خاتمے میں نمایاں کمی ہوگیان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سٹی سرکل ٹریفک پولیس کے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اعظم سرپرہ سمیت دیگر افسران موجود تھےایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزابلال حسن نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہے کہ اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کریں عوام کے تعاون سے ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنارہے ہیں شہری ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور ڈبل پارکنگ کے خلاف آج سے کارروائی شروع کی جائے گی۔