• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دور حاضر کے تقاضوں سے مزین تدریسی پیش رفت ضروری ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلربیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی حکمت عملی سے ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے دور حاضر کے تقاضوں سے مزین تدریسی و تحقیقی پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بیوٹمزکا روز اول سے ہی یہ نصب العین رہاہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز وبنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں،یہ بات انھوں نے گذشتہ روزبیوٹمزسینڈیکیٹ کے 44ویںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ بیوٹمز محدود وسائل کے باوجود بہترین تعلیمی اہداف حاصل کر رہی ہے جس سے بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری آ رہی ہے،جامعات وتعلیمی اداروں کے وسائل میں اضافہ سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں تیز کر کے دورِ جدید کے تعلیمی تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہےوائس چانسلر نے سینئر اساتذہ کوتلقین کی کہ وہ تحقیق پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھیںکیونکہ یہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے بلکہ دینی اور معاشرتی فریضہ بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی منظر میں کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے
کوئٹہ سے مزید