• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ شاندار کارنامہ ہے،نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی وماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے پاکستان نیوی کی جانب سے ’’تیمور‘‘ ایئر لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے تہنیتی بیان میں نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ "تیمور" میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور مقامی سطح پر جدید عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا ایک شاندار کارنامہ ہے جو دفاعی میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ سسٹم نہ صرف بحری دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنائے گابلکہ پاکستان کی بحری سرحدوں کو بھی غیر معمولی حد تک محفوظ کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی محنت اور لگن نے دفاعِ وطن کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید