کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسپنی روڈ پر تین روز قبل اسکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی کراٹے کھلاڑی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیسیکرٹری اسپورٹس اور بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر کا اظہار افسوس 20اپریل کو نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر صوبے اور ملک کا نام روشن کر نے والی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدرعلی ہزارہ ٹاؤن سے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ اسپنی روڈ سی پیک چوک کے قریب تعمیراتی کام کے ملبے کے باعث سکوٹی پھسل کرگر گئی جس سے آرزو حیدرعلی سرفٹ پاتھ پر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چوٹ گہری ہونے کی وجہ سے کھلاڑی کومہ میں چلی گئی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دْرا بلوچ نےآرزو حیدر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےانہوں نے کہا کہ آرزو حیدر باصلاحیت، محنتی اور باہمت کھلاڑی تھیں کم عمری میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے آرزو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرزو نے کم عمری میں کراٹے کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر منوایا تھا ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہےانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کی کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔