کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ای او میل/ف یمیل، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مختلف اہم فیصلے کیے گئےنئے داخل شدہ بچوں کی تعداد اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیاجبکہ فنکشنل اور نان فنکشنل اسکولوں سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا گیااس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر عملے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر آر ٹی سی ایم کی جانب سے دورہ کیے گئے سرکاری اسکولوں کی رپورٹ پیش کی گئیجس میں غیر حاضر اسٹاف کی نشاندہی کی گئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری اسکولوں کی عمارتیں موجود نہیں ہیںان کی تفصیلات فوری طور پر جمع کی جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے وہاں عمارتوں کی تعمیر ممکن بنائی جا سکےاسی طرح جن اسکولوں میں کلاس رومز کی کمی ہےان کی مکمل تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ نئے کلاس رومز کی تعمیر عمل میں لائی جا سکے۔