• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے مزید پانچ شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا تعین کر دیا

اسلام آباد(تنو یر ہاشمی ) ایف بی آر نے مزید پانچ شہروں ملتان ، فیصل آباد ، بہاولپور ، گوجرانوالہ اور سیالکو ٹ کے بعض علاقوں کی غیر منقولہ جائیداد کی ریٹس کا دوبارہ تعین کیا گیا ہے، قبل ازیں ایف بی آر نے 16اپریل کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پراپرٹی ریٹس میں کمی کی گئی جس کے بعد مزید پانچ شہروں کی پراپرٹی کے ریٹس میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ، ایف بی آر نےملتان،فیصل آباد، بہاولپور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ شہر کے 29اکتوبر 2024کو جاری نوٹیفکیشن میں مزید ترامیم کرتے ہوئے نئے ریٹس جاری کیے ہیں ،نئے ریٹس کے مطابق سیالکوٹ میں رہائشی اوپن پلاٹ میں کینال سٹی کے علاقے میں نئے ریٹ 1068روپے فی مربع فٹ ، تعمیر شدہ 3868مربع فٹ ، ہرار سٹی ولاز ہاؤسنگ سوسائیٹی میں پلاٹ 2575روپے فی مربع فٹ اور تعمیر شدہ 5374روپے فی مربع فٹ، سیالکوٹ سٹی میں 1317روپے فی مربع فٹ اور تعمیر شدہ 4117 روپے فی مربع فٹ ، ماڈل سٹی میں پلاٹ 3474 روپے فی مربع فٹ اور تعمیر شدہ6274روپے فی مربع فٹ ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید