کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں7ملزمان کو گرفتار کر لیا،6ویتنامی شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔ جبکہ ملزمان نے ایک شہری کو کینیڈ ویزہ کا جھانسہ 50دیکر لاکھ روپے اور دوسرے شہری کو کروشیا کے ویزے کیلئے23لاکھ بٹورےتفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں فرحان عباس اور حیدر علی شامل ہیں۔ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین میں مقدمے درج تھے۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ایف آئی اے لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد سعید اور محمد شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کو لاہور اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم محمد شکیل نے شہری کو کینیڈا ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم شاہد سعید نے شہری کو کروشیا ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن کی نے طورخم IFRP کے تحت کلیئرنس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان جعلی و بوگس مینفسٹ کے ذریعے نادرا سسٹم بائی پاس کر کے افغانستان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں کامل یوسف خیل اور خانزیب شامل ہیں۔ملزمان نے جعلی مینفسٹ کی تیاری کے لیے فی کس 80 ہزار روپے ایجنٹ کو ادا کیے۔ ملزمان افغان شہری ہیں۔ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی ایف آئی اے پشاور منتقل کر دیا گیا پے۔ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پر 6 ویتنامی شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔مشکوک دستاویزات پر ویتنامی شہریوں کو واپس بھجوا دیا گیا۔وزٹ ویزا پر آنے والے مسافروں کی ہوٹل بکنگ جعلی نکلی۔ ویتنامی شہریوں کو اپنی منزل کا علم نہ تھا۔اسکیمنگ ایجنٹس بھرتی کرنے کے شبہ میں مسافروں کے موبائل فون چیک کیے گئے تو موبائل فونز سے تمام چیٹس ڈیلیٹ پائی گئیں۔ صرف کمبوڈیا کا ایک ہی سفری ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا۔بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد واپس بھیج دیے گئے۔ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مسافر کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔ ملزم فلائٹ نمبر UL-154 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔مسافر کے پاسپورٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جعلی آمد و روانگی اسٹیمپس پکڑے گئے۔ملزم نے 5000 رنگٹ دے کر ایجنٹ سے جعلی اسٹیمپس لگوائے۔