کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ایران امریکا مذاکرات میں تعطل کی اطلاعات پر مارکیٹ میں بے یقینی،فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 1576پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی حد پر آگیا،62.34فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں بھی 190ارب 38کروڑ85لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم 9.54فیصد کم رہا۔