کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ٹیم نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا جو سال 2020سے روپوش تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی فہد خواجہ کے مطابق ملزم فرخ مرزا ایف آئی اے سی بی سی کی ایف آئی آر 07/2020 میں نامزد ملزم ہے۔ جس پر بینک کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی بینک اکاؤنٹ کھولنے کا الزام ہے۔ ملزم نے جعلی بینک اکاونٹ کے چیکس کے ذریعے مصنوعات کی خریداری کی اور دھوکہ دہی کی۔ رقوم نہ ہونے کی وجہ سے چیکس باؤنس ہوگئے تھے۔