اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملک میں کاؤنٹر ٹیررازم ونگ فعال، دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ٹیررسٹ فنانسنگ اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی معاونت کی نگرانی مزید سخت کرنے کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈبلیو ایک اہم ونگ ہے جو دہشت گردوں کے بین الاقوامی روابط، ملک بھر میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس اور صوبائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس (سی ٹی ڈیز) کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ یہ ونگ خصوصاً دہشت گردی کی مالی معاونت (ٹیررسٹ فنانسنگ) کی نگرانی کرتا ہے۔