• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور شابان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، لواحقین کا احتجاج

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ او رشابان سے چار لاشیں برآمد ہوئی دو کی شناخت ہوگئی ،لواحقین کا شابان کراس کو بلاک کر کے احتجاج پولیس کے مطابق نیو سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ میاں غنڈی میں لاش پڑی ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جسے ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا، پولیس نے بتایاکہ نوجوان کوفائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔درایں اثناءسول لائن پولیس نے اطلاع ملنے پر سرکلر روڈ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس نے بتایا کہ لاش نشے کے عادی شخص کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید