کراچی (نیوز ڈیسک) کرپٹو ارب پتی جسٹن سن کا ٹرمپ فیملی سے وابستہ کرپٹو منصوبے کیخلاف مقدمہ، 45ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد قانونی تنازع، فنڈز منجمد کرنے اور ووٹنگ حقوق ختم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فوربز کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ارب پتی جسٹن سن نے ٹرمپ خاندان سے منسلک کرپٹو منصوبے ورلڈ لیبرٹی فنانشل کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے ان کے لاکھوں ڈالر مالیت کے ٹوکنز غیر قانونی طور پر منجمد کر دیے اور انہیں گورننس ووٹنگ کے حقوق سے محروم کر دیا۔