کراچی(عبدالماجد بھٹی)نشہ کرنے کے الزام میں پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔سری لنکا میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے آل راونڈر محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہےجس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔محمد نواز کے خلاف نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میں ان پر ریکریئیشنل ڈرگ (تفریحی نشہ آور شہ) استعمال کرنا ثابت ہوگیا ہے۔ الزام ثابت ہونے پر ان پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ لیفٹ آرم اسپنرتفریحی منشیات کے استعمال کے مثبت ٹیسٹ کے بعد زیر تفتیش ہیں۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سےآئی سی سی نےتحقیقات شروع کی ہے۔محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے۔