• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ غیر قانونی سفری انتظامات، آذربائیجان جانیوالے دو مسافروں کو روک لیا گیا

کراچی(ثاقب صغیر)ایف آئی اے امیگریشن نے آذربائیجان جانے والے دو مسافروں کو مبینہ غیر قانونی سفری انتظامات پر روک لیا۔مسافروں کی شناخت اظہر علی پنہور ولد غلام یاسین اور اسداللہ کے ناموں سے ہوئی جو دادو سندھ کے رہائشی ہیں۔دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹس پر وزٹ ویزا کے ذریعے آذربائیجان سفر کر رہے تھے۔دستاویزات کی جانچ اور انٹرویو کے دوران مسافر اظہر علی پنہور نے بتایا کہ اس کے والد غلام یاسین سندھ پولیس میں ملازم ہیں اور اس وقت پاسپورٹ آفس دادو میں تعینات ہیں۔ مسافر کے مطابق والد کے ذریعے اس کا رابطہ سلیم نامی شخص سے ہوا جس نے بعد ازاں اسے مبینہ ٹریول ایجنٹس راجہ اور سعید سے متعارف کروایا۔مسافروں نے بتایا کہ وہ آذربائیجان میں موجود سعید نامی شخص سے بھی رابطے میں تھے جو مبینہ طور پر آذربائیجان میں مقیم ہے۔مسافروں کے مطابق راجہ نامی شخص نے چار افراد کو آذربائیجان وزٹ ویزا پر بھجوانے اور ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں ملازمت دلوانے کے نام پر 18 لاکھ روپے طلب کیے جن میں سے ابتدائی طور پر 14لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے وقت صرف دو مسافر سفر کر رہے تھے جبکہ دیگر دو افراد جہانگیر اور عرفان بعد کے مرحلے میں روانہ ہونے والے تھے۔

اہم خبریں سے مزید