• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بی آئی ایس پی کی اہمیت سمجھتے ہیں، روبینہ خالد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے کہا ہے کہ وزیراعظم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے اس کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور رمضان میں بھی جو ریلیف پیکج دئیے گئے وہ اسی پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے کئے گئے۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس پروگرام سے پانچ لاکھ لوگوں کو بالکل غلط فلٹر لگا کر نکالا۔رانا ثناء اللہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیانیہ میں تضاد کیوں ہے اس کا بہتر جواب رانا ثنا اللہ ہی دے سکتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جہاں بہت سے لوگ معترف ہیں وہیں پیپلز پارٹی بھی بینظیر کے نام کی وجہ سے اس انکم سپورٹ پروگرام سے جذباتی وابستگی رکھتی ہے تاہم اس پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہیں اور ہر سال جو اس سے متعلق آڈٹ رپورٹ آتی ہے اس میں کچھ نہ کچھ منفی چیزیں سامنے آتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید