• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کاروباری اداروں کی مانیٹرنگ، FBR افسران تعیناتی کا آفس آرڈر کالعدم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے نجی کاروباری اداروں کی مانیٹرنگ کیس میں مانیٹرنگ کیلئے افسران تعیناتی کا آفس آرڈر کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایف بی آر کا مانیٹرنگ کیلئے افسران کی تعیناتی کا اختیار لامحدود نہیں ہے، ایف بی آر قانون میں مقررہ شرائط اور پابندیوں کے تابع ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی چھاپے کی بنیاد پر کاروباری مقام پر افسران تعینات کئے، ایف بی آر کا آفس آرڈر قانون اور سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید