ٹنڈو محمدخان/بلڑی شاہ کریم (نامہ نگاران) بلڑی شاہ کریم شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں پی پی رہنما اپنی اہلیہ سمیت ہلاک جبکہ بھانجی زخمی ہوگئی۔ واقعہ دو گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازعے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،ابتدائی تحقیقات تفصیلات کے مطابقپولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم کے ضلعی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ دعا مگسی ہلاکہوگئے جبکہ بھانجی لالی مگسی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق غلام نبی مگسی شدید زخمی ہوئے تھے انہیں تشویسناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔