کوئٹہ(آن لائن) نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے 6گاڑیوں کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے احمدوال پھاٹک کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے 6بڑی گاڑیوں کو حملہ کر کے نشانہ بنایا اور انہیں نذر آتش کر دیا۔