کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان سپر لیگ گیارہ میں فخر زمان نے ایک اور میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہورقلندرز کو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست پشاور زلمی کے خلاف اہم ترین کامیابی دلوادی جس سے پلے آف کے لئے اس کے امکانات تقریبا یقینی ہوگئے ہیں۔اس کا رن ریٹ کراچی سے بہتر ہے لیکن لاہور کو حیدرآباد کے میچ کا انتظار کرنا ہوگاحیدر آباد کنگز مین کولاہور قلندرز سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگالاہور کی فتح کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہرہوگئی ، حیدر آباد کو پلے آف میں پہنچنے کے لئے حریف کے خلاف84رنز سے فتح حاصل کرنا ہوگی، اسے اگر200رنز کا ہدف ملا تھا تو9.5اوورز میں مکمل کرنا ہوگا،لاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے،حیدر آباد کنگز مین بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔فخر زمان نے47گیندوں پر58نا قابل شکست رنزبنائے۔ڈینیئل سیمز نے15گیندوں پر35ناٹ آوٹ رنز اسکو کئے۔قلندرز نے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔گذشتہ چار سال میں تین پی ایس ایل ٹائیٹل جیتنےوالی قلندرز کی ٹیم نےدس میں سے8میچ جیتنے والی پشاور زلمی کو پہلی شکست سے دوچار کیا۔اب قلندرز اور کنگز کے پوائنٹس دس دس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ پر کراچی بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔پشاور،ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں ۔دو سو رنز کے ہدف کے تعاقب میںمحمد نعیم دس ،۔عبداللہ شفیق ،25رنزبناسکے۔ایک چانس ملنے کے بعد اسالنکا 33رنز بناسکے۔سکندر رضا 29رنز بنائے۔ہفتے کی شام پشاور زلمی نے 4وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔مائیکل بریسویل نے83رنز کی اننگز کھیلی بابر اعظم 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔