• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری دو لیگ میچ آج، کنگز میں کو جیت کے ساتھ رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ گیارہ میں اتوار کو کراچی میں آخری دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے۔حیدرآباد کنگز مین کا میچ راولپنڈیز سے ہوگا۔کنگز مین کو میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔40واں اور آخری میچ شام سات بجےاسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا اس میچ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔یونائیٹڈ نے کنگز مین کو باآسانی 8وکٹ کی ہزیمت سے دوچار کیا،مختصر ترین میچ 135گیندوں میں ختم ہوگیا۔بدترین شکست کے بعد حیدرآباد کا رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اسے جیت کے ساتھ ساتھ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔حیدرآباد کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ جب آپ 80 پر آؤٹ ہوتے ہیں تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے کنڈیشنز اور اپوزیشن کے مطابق خود کو ایڈجسٹ نہیں کیا، ہم اچھا نہیں کھیلے۔

اسپورٹس سے مزید