• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، کپتان ڈیوڈ وارنر کی دھواں دار اننگز، کراچی کی جیت، گلیڈی ایٹر باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں کپتان ڈیوڈ وارنر کی دھواں دار اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے بڑا اسکوربآسانی پورا کرکے میچ 9وکٹ سے جیت لیا ، 37ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔کوئٹہ کے اسپنرز بری طرح ناکام ہوئے۔ابرارا حمداور عثمان طارق ایک بار پھر ناکام رہے،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈیوڈ وارنر نے 48 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، ریزا ہینڈرکس 48 گیندوں پر 87 رنز بنا کر نمایاں رہےجس میں چار چھکے اور8چوکے شامل تھےریزا اور وارنر نے 79گیندوں پر141رنز بناکر میچ کو یکطرفہ کردیاجیس رائے نے15گیندوں پر20رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔رائیلی روسو کی 90 رنز کی اننگز رائیگاں گئی ، جبکہ اوپنر سعود شکیل 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دونوں بیٹرزکے درمیان 147 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سعود شکیل نے 57رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور رضوان اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے90رنز کی اننگز کھیلنے والے رائلی روسو نے کہا کہ ہم اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے اچھی اننگز کھیل کر بازی پلٹ دی۔

اسپورٹس سے مزید