کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانیا چین میں کھیلے جانے والے چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے کبڈی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، پاکستانی اتوار کو سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی،ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شام کو 57,25 سے شکست دی، پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں آٹھویں پوزیشن پر رہے، سمیع اللہ نے اپنا قومی ریکارڈ بہتر بنایا، پاکستانی ہینڈ بال ٹیم اتوار کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گی، تمغوں کی دوڑ میں چین نو 8سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے،تھائی لینڈ دوسرے اور فلپائن تیسری پوزیشن پر ہے، چین نےخواتین کے پانچ کلو میٹر سوئمنگ مقابلوں میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا، گیمز میں ہفتے تک سات ملکوں نے گولڈ میڈل جیت رکھا ہے جبکہ میڈلز ٹیبل پر ملکوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔