کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے پانچ اہم کمانڈرز کو ہلاک ، ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے نوشکی کے نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے گزشتہ شب ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔