اسلام آباد (رپورٹ:رانامسعود حسین)سپریم کورٹ نےسرکاری ملازمین کے حقوق اوران کے خلاف تادیبی کارروائیوں کے حوالے سے مقدمہ کافیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ انکوائری کو محض خانہ پُری یا سرسری انداز میں نہیں ہونا چاہیے، پنجاب سروس ٹربیونل کے اس محکمانہ حکم کو کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت ملازمین پر جرمانے عائد کیے گئے تھے، جبکہعدالت نے متعلقہ سیکرٹری کو ʼپیڈا ایکٹ 2006ʼ کے تحت دوبارہ نئی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین کو ثبوت پیش کرنے اور گواہان پر جرح کرنے کا مکمل موقع فراہم کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے واضح کیاہے کہ کسی بھی انکوائری میں آجرکے مقابلہ میں ملازم کا بہت کچھ دائو پر لگا ہوتا ہے۔