اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران-امریکہ سہولت کاری متعلق سرکاری پالیسی وہی ہے جو صرف سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے، اجلاس میں انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہےتاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیاجاسکے۔ پاکستان اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق اسحاق ڈارنے مزید واضح کیا کہ ایران-امریکہ سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کی سرکاری پالیسی وہی ہے جو صرف سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے۔