کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی شپنگ ادارے نے امریکہ و ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے بحری جہازوں کی پکڑ دھکڑکو عالمی قانون کی خلاف ورزی قراردیا۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی ناکہ بندی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ان کارروائیوں سے عالمی تجارت اور توانائی سپلائی شدید متاثراورہزاروں ملاح نفسیاتی دباؤ کا شکارہورہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شپنگ تنظیم انٹرنیشنل چیمبر آف شپنگ نے امریکہ اور ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں کی ایک دوسرے کے خلاف پکڑ دھکڑ کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری طور پر عملے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔