اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 28 روپے 81 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لٹر ہوگی۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے، جسکے بعد اسکی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتیں ایک ہفتے کیلئے نافذ رہیں گی اور ان میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قیمتوں میں مزید کمی یا اضافے کا فیصلہ آنے والے ہفتوں میں عالمی منڈی کی صورتحال اور مقامی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔