• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کا مارچ میں 5 کروڑ ڈالر سے زائد کے بانڈز خرید نے کا انکشاف

نیویارک(جنگ نیوز) صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ پانچ کروڑ ڈالر(51 ملین ڈالر) سے زائد مالیت کے بانڈز خریدنےکاانکشاف ہوا ہے۔ امریکی ٹریژریز اور میونسپل بانڈز میں10سے 50لاکھ ڈالرکی26بڑی خریداریاں کیں ،نویڈا، میٹا، فیس بک، مائیکروسافٹ کے بانڈز بھی خریدے ۔ہفتے کو جاری ہونےوالی مالیاتی دستاویزات کےمطابق امریکی صدرنے مارچ میں مختلف شعبوں میں تقریباً 5کروڑ دس لاکھ ڈالرمالیت کےبانڈز خریدے ہیں۔امریکی آفس آف گورنمنٹ ایتھکس سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے مارچ میں مجموعی طور پر 175مالیاتی لین دین کئے ۔ اگرچہ ان مالیاتی فارمز میں ہر خریداری کی حتمی قیمت درج نہیں ہے، تاہم تخمینےبتاتے ہیں کہ ان بانڈز کی زیادہ سے زیادہ مالیت 10کروڑ 10لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید