• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو

آباد (نیوز ر پورٹر) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کے لیے فراہم کردہ سہولت پر تبادلہ خیال کیا اور مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور مشاورت ناگزیر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید