• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ہر قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں  ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دےدی گئی، وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دےدی ہے۔ہفتہ کوضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دئیے گئے ہیں،تاہم  فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید