نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرات پر بات ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاقوام متحدہ میں انسداد دہشت گر دی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور داعش کے خطرات پر غور ہوا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشت گردی (یو این او سی ٹی )کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دہشت گردی کے نئے اور ابھرتے رجحانات کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔