اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیوں میں اضافےکی وجوہات سامنے آگئیں ،پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئیں ، پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجودحکومت نےدونوں مصنوعات کی قیمتوں میں چھبیس روپےستتر پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا،اگر پیٹرول پر لیوی ٹیکس اورڈیزل پر آئی ایف ای مارجن نہ بڑھایاجاتا توقیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا تھا -ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 18اپریل کے بعد ایک ہفتے میں 3 روپے44 پیسےاوراسی دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 14 پیسےفی لیٹرکم ہوئی مگر حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتیں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھادیں۔