• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 اپریل کو ایل این جی جہاز کی پورٹ قاسم آمد متوقع

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)توانائی کی کمی دور کرنے کی کوشش؛ 30 اپریل کو ایل این جی جہاز کی پورٹ قاسم آمد متوقع؛ پاکستان کا آذربائیجان کی کمپنی ’’ساکر‘‘ کے ساتھ ایل این جی کی خریداری کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنیکا امکان ۔ ٹوٹل انرجیز نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو کا کنٹریکٹ جیتنے کے بعد، اپنا بحری جہاز ’’سی پیک میگیلن‘‘ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جہاز 30 اپریل 2026 کو پورٹ قاسم پر واقع پی جی پی سی ایل ٹرمینل پر پہنچنے کی توقع ہے، جس میں تقریباً 140,000 کیوبک میٹر یا 3 ارب کیوبک فٹ ایل این جی ہوگی، جو ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی یہ مقدار آر ایل این جی پر چلنے والے چار پاور پلانٹس کو ان کی پوری صلاحیت پر چلانے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ ان بجلی گھروں سے مکمل لوڈ پر تقریباً 4800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے یومیہ کم از کم 720 ملین کیوبک فٹ گیس درکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید