• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک اور اوپن اے آئی میں قانونی جنگ، جیوری ٹرائل پیر سے شروع ہوگا

سان فرانسسکو (اے ایف پی) دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے درمیان ہائی پروفائل قانونی جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پیر سے جیوری کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔یہ مقدمہ سان فرانسسکو کے قریب ایک عدالت میں سنا جا رہا ہے، جہاں مسک، جنہوں نے کبھی اوپن اے آئی کی مالی معاونت کی تھی، اب اسی کمپنی کے خلاف کھڑے ہیں۔ مسک کا مؤقف ہے کہ اوپن اے آئی نے اپنی غیر منافع بخش (نان پرافٹ) بنیادوں سے انحراف کیا اور اپنے اصل مشن سے غداری کی۔اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ ChatGPT کو مسک کی کمپنی xAI کے تیار کردہ Grok کا مضبوط حریف قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید