• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا آغاز

ٹھٹھہ (نامہ نگار)سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کا آغازکر دیا گیا۔72 انچ قطر کی نئی لائن نمبر پانچ کو ملانے کیلئے کام شروع کردیا گیا، ترجمان عبدالقادرتفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان عبدالقادر شیخ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی نئی مرکزی لائن نمبر 5 کے انٹرکنکشن کا کام شروع کر دیا گیا، نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر ایک بجے دوپہر سے شروع کردیا گیا۔ لائن کو فعال بنانے کے لیے موجودہ نظام سے جوڑنے کے ساتھ جدید والوز کی تنصیب بھی جاری ہے، دھابیجی فورتھ فیز، کے ٹو اور کے تھری سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مجموعی طور پر 21 پمپس میں سے صرف 9 پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔27 اپریل سے 9 میں سے 7 پمپس کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی جبکہ دو پمپس کو مزید پانچ دن کے لئے بند رکھا جائے گا اس بندش کے دوران 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ مرمتی کام کے دوران 400 ملین گیلن پانی فراہمی جاری رہے گی۔ دھابیجی کے دیگر پمپس سمیت حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، منصوبے کی تکمیل سے شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے دورانِ کام پانی کے محتاط استعمال کی اپیل کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید