کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسکیم 33 سعدی ٹاؤن سے متصل غازی گوٹھ مکہ کالونی میں جمعہ کو پانی کی لائن میں ڈوب کر لاپتہ ہونےوالے بچے کی تلاش میں ایدھی بحریہ خدمات اور ریسکیو 1122 نے ہفتہ کو بھی جوائنٹ آپریشن کیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق جمعہ کی شب کو 12 سالہ زاہد ولد محمد خان کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم رات گئے تک بچے کی تلاشی میں جاری آپریشن میں ناکامی کے بعد رات کی تاریکی کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا،تاہمہفتے کی صبح سے دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا ، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پانی کی لائن میںڈوب کرلاپتہ ہونےوالےبچہ کا تاحال سراغ نہیں ملا تاہم ڈوبنے والے بچے زاہد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن کا سلسلہ اس کے ملنے تک جاری رہے گا۔