• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے طالبعلم صالح آصف کی شاندار کامیابی، فوربز ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے طالبعلم صالح آصف کو معروف میگزین ’فوربز‘ نے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔26 سالہ صالح آصف نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف ارب پتیوں کی صف میں جگہ بنائی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 362 ارب روپے بنتی ہے۔صالح آصف کراچی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی ، غیرمعمولی ذہانت کے حامل صالح نے 2016 سے 2018 تک انٹرنیشنل میتھ اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بعد میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے گریجویشن مکمل کی۔تعلیم کے دوران ہی انہوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا اور بعد میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ’اینِی سفیئر‘ نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جس کی قیمت اب قریباً 60 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید