مظفرآباد (سید عباس گردیزی )وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہےآزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی 8فروری والاڈرامہ دہرایا جا ئے گا،۔اپر اڈا لال چوک میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔انہوں نے کہا کہ آ آئندہ الیکشن میں آپ کے حق پر پھر ڈاکہ ڈالا جائے گا، اسے روکنا ہے۔کامیاب جلسےنے ثابت کردیا عوام پی ٹی آئی کےساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی رہائی اور سٹریٹ موومنٹ پروگرام کے تحت مظفرآباد جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم عبدالقیوم خان نیازی،پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا سمیت دیگر نے خطاب کیا۔سہیل خان آفریدی نے کہا پاکستان کی طرح آزاد کشمیرمیں بھی عوام نےعمران خان کی وجہ سےپاکستان تحریک انصاف کو ووٹ /مینڈیٹ دے رکھا ہے رجیم چینج آپریشن کے ذریعے نااہل لوگوں کو مسلط کیا گیا اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ کشمیری غیرت مند اور بہادر قوم ہے جس کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں مختصر وقت میں سٹریٹ موومنٹ کی نسبت ایک بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہ وہ اس موومنٹ کے پروگراموں کے سلسلہ میں پنجاب،سندھ،بلوجستان اور آج کشمیر آئے ہیں جہاں جہاں گئے وہ مسلط شدہ ٹولے کے ذہنی اور اخلاقی کردار ٹھیک نہیں دیکھا کشمیر میں رجیم چینج آپریشن ہوااور نیا،نالائق اور پرچی کے ذریعے وزیر اعظم مسلط کر دیا گیا۔مسلط شدہ ٹولے نے راستے بند کیے اور مہمان کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا حالانہ یہ کشمیریوں کے روایت نہیں ہے ۔