کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ میں سینیٹ کنٹرول کی دوڑ: ڈیموکریٹس کے لیے موقع، مہنگائی اور ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا اثر، کئی ریاستوں میں سخت انتخابی مقابلے کی توقع، ڈیموکریٹس کی اکثریت کے امکانات میں بہتری،ریپبلکنز اب بھی معمولی برتری پر قائم،گیارہ اہم ریاستیں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکہ میں سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کی سیاسی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ڈیموکریٹس کی پوزیشن پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو گئی ہے۔